۔ (۶۶۱۴)۔ عَنْ اَبِیْ سَلَمَۃَ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ: اِقْتَتَلَتِ امْرَأَتَانِِ مِنْ ھُذَیْلٍ فَرَمَتْ إِحْدَاھُمَا الْأُخْرٰی بِحَجَرٍ فَأَصَابَتْ بَطْنَہا فَقَتَلَتْہَا وَأَلْقَتْ جَنِیْنًا فَقَضٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِدِیَتِہِمَا عَلَی الْعَاقِلَۃِ وَفِیْ جَنِیْنِہَاغُرَّۃٌ عَبْدٌ أَوْ أَمَۃٌ، فَقَالَ قَائِلٌ: کَیْفَ
یُعْقَلُ مَنْ لَا أَکَلَ وَلَا شَرِبَ وَلَا نَطَقَ وَلَا اسْتَہَلَّ فَمِثْلُ ذَالِکَ بَطَلَ، فَقَالَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کَمَا زَعَمَ أَبُوْ ھُرَیْرَۃَ: ((ھٰذَا مِنْ إِخْوَانِ الْکُہَّانِ۔)) (مسند احمد: ۷۶۸۹)
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہذیل قبیلہ کی دو عورتیں آپس میں لڑ پڑیں، ان میں سے ایک نے دوسری کو پتھر مارا، وہ اس کے پیٹ پر لگا اور وہ خاتون بھی قتل ہو گئی اور اس نے اپنا جنین بھی گرا دیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فیصلہ کیا اس کی دیت اس کے عاقلہ نے ادا کرنا ہو گی اور جنین کی دیت ایک غلام یا ایک لونڈی ہو گی، ایک آدمی نے کہا: جس بچے نے نہ کھایا، نہ پیا، نہ بولا اور نہ چیخا، اس طرح قتل باطل اور رائیگاں ہو جاتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ کاہنوں اور نجومیوں کا بھائی لگتا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(6614)