۔ (۶۶۲۶)۔ عَنْ عَائِشَۃَ رضی اللہ عنہا اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أُتِیَ بِسَارِقٍ فَأَمَرَ بِہِ فَقُطِعَ، قَالُوْا: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! مَا کُنَّا نَرٰی أَنْ یَبْلُغَ مِنْہُ ھٰذَا؟ قَالَ: ((لَوْ کَانَتْ فَاطِمَۃُ لَقَطَعْتُہَا۔)) ثُمَّ قَالَ سُفْیَانُ: لَا أَدْرِیْ کَیْفَ ھُوَ۔ (مسند احمد: ۲۴۶۳۹)
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک چور لایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا، لوگوں نے کہا: ہمیں معلوم نہ تھا کہ معاملہ یہاں تک پہنچ جائے گا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر فاطمہ رضی اللہ عنہا بھی اس مقام پر ہوتی تو میں ان کا ہاتھ بھی کاٹ دیتا۔ سفیان بن عیینہ کہتے ہیں: مجھے چرائی گئی چیز کی کیفیت معلوم نہیں ہو سکی۔
Musnad Ahmad, Hadith(6626)