۔ (۶۶۳۰)۔ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَۃَ بْنِ یَزِیْدَ بْنِ رُکَانَۃَ أَنَّ خَالَتَہُ أُخْتَ مَسْعُوْدِ بْنِ الْعَجْمَائِ حَدَّثَتْہُ أَنَّ أَبَاھَا قَالَ لِرَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِی الْمَخْزُوْمِیَّۃِ الَّتِیْ سَرَقَتْ قَطِیْفَۃً: نَفْدِیْہَایَعْنِی بِأَرْبَعِیْنَ أُوْقِیَّۃً، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((لَأَنْ تُطَہَّرَ خَیْرٌ لَھَا۔)) فَأَمَرَ بِہَا فَقُطِعَتْ یَدُھَا وَھِیَ مِنْ بَنِیْ عَبْدِ الْأَسَدِ۔ (مسند احمد: ۲۳۸۷۵)
۔ محمد بن یزید بیان کرتے ہیں کہ ان کی خالہ کے باپ سے مروی ہے، وہ کہتا ہے: چادر چوری کرنے والی مخزوم قبیلے کی عورت کے بارے میں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا: میں اس کے فدیہ کے طور پر چالیس اوقیہ دیتا ہوں، اس کے عوض اسے چھوڑ دیاجائے، لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر اس کو پاک کر دیا جائے تو یہی اس کے لئے بہتر ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم دیا اوراس کا ہاتھ کاٹ دیا گیا،یہ عورت بنو عبد الاسد سے تھی۔
Musnad Ahmad, Hadith(6630)