۔ (۶۶۴۶)۔ وَعَنْہُ اَیْضًا قَالَ: سُئِلَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَنْ أَکْثَرِ مَا یَلِجُ النَّاسُ بِہِ النَّارَ، قَالَ: ((الْأَجْوَفَانِ، اَلْفَمُ وَالْفَرْجُ۔)) وَسُئِلَ عَنْ أَکْثَرِ مَا یَلِجُ بِہِ النَّاسُ الْجَنَّۃَ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((حُسْنُ الْخُلُقِ۔)) (مسند احمد: ۷۸۹۴)
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے یہ بھی روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس چیز کے بارے میں پوچھا گیا کہ زیادہ تر جس کی وجہ سے لوگ جہنم میں داخل ہوں گے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: پیٹ سے متعلقہ دو چیزیںیعنی منہ اور شرمگاہ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس چیز کے بارے میں دریافت کیا گیا کہ زیادہ تر جس کی وجہ سے لوگ جنت میں جائیں گے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ حسن اخلاق ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(6646)