۔ (۶۶۵۹)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((کُتِبَ عَلَی ابْنِ آدَمَ نَصِیْبُہُ مِنَ الزِّنَا اَدْرَکَ لَا مَحَالَۃَ، فَالْعَیْنُ زِنْیَتُہَا النَّظْرُ وَیُصَدِّقُہَا الْاَعْرَاضُ وَاللِّسَانُ زِنْیَتُہُ النُّطْقُ وَالْقَلْبُ الْمُتَمَنِّیْ وَالْفَرْجُ یُصَدِّقُ مَا ثَمَّ وَیُکَذِّبُ۔)) (مسند احمد: ۸۱۹۹)
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: آدم کے بیٹے پر اللہ تعالیٰ نے اس کے زنا کا حصہ لکھ دیا ہے، وہ اس کو لا محالہ طور پر پائے گا، آنکھ کا زنا دیکھنا ہے، پھر مختلف (روحانی) بیماریاں اس کی تصدیق کرتی ہیں، زبان کا زنا بولنا ہے، دل تمنا کرنے والا ہوتا ہے اور شرمگاہ ان سب امور کی تصدیق کرتی ہے یا پھر تکذیب۔
Musnad Ahmad, Hadith(6659)