۔ (۶۶۶۶)۔ عَنْ اَبِیْ کَبْشَۃَ الْاَنْمَارِیِّ قَالَ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ جَالِسًا فِی اَصْحَابِہِ فَدَخَلَ ثُمَّ خَرَجَ وَقَدِ اغْتَسَلَ فَقُلْنَا: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! قَدْ کَانَ شَیْئٌ؟ قَالَ: ((أَجَلْ قَدْ مَرَّتْ بِیْ فُلَانَۃُ فَوَقَعَ فِیْ قَلْبِیْ شَہْوَۃُ النِّسَائِ فَأَتَیْتُ بَعْضَ أَزْوَاجِیْ فَأَصَبْتُہَا فَکذَالِکَ فَافْعَلُوْا، فَاِنَّہُ مِنْ أَمَاثِلِ أَفْعَالِکُمْ إِتْیَانُ الْحَلَالِ۔)) (مسند احمد: ۱۸۱۹۱)
۔ سیدنا ابو کبشہ انماری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کے درمیان تشریف فرما تھے کہ اچانک آپ گھر داخل ہوئے اور پھر باہر تشریف لائے، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غسل بھی کیا ہوا تھا، ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول!کچھ ہوا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہاں، فلاں عورت میرے پاس سے گزری، اس سے میرے دل میں عورتوں کی خواہش بیدار ہوئی، اس لیے میںاپنی بیوی کے پاس گیا اور حق زوجیت ادا کیا، تم بھی اسی طرح کیا کرو، حلال کو اختیار کرنا تمہارے افضل اعمال میں سے ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(6666)