۔ (۶۶۷۱)۔ عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((إِیَّاکُمْ وَالدُّخُوْلَ عَلَی النِّسَائِ)) فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! أَفَرَاَیْتَ الْحَمْوَ؟ قَالَ: ((الْحَمْوُ الْمَوْتُ)) (مسند احمد: ۱۷۵۳۱)
۔ سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم عورتوں پر داخل ہونے سے خصوصی طور پر بچو۔ ایک انصاری نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ کا دیور کے متعلق کیا خیال ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: دیور تو موت ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(6671)