۔ (۶۶۸۲)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ عُمَرُ رضی اللہ عنہ : إِنَّ اللّٰہَ تَعَالٰی بَعَثَ مُحَمَّدًا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَأَنْزَلَ عَلَیْہِ الْکِتَابَ، فَکَانَ فِیْمَا أَنْزَلَ عَلَیْہِ آیَۃُ الرَّجْمِ فَقَرَأْنَا بِہَا وَعَقَلْنَاھَا وَوَعَیْنَاھَا فَأَخْشٰی أَنْ یَطُوْلَ بِالنَّاسِ عَہْدٌ فَیَقُوْلُوْا: إِنَّا لَا نَجِدُ اٰیَۃَ الرَّجْمِ فَتُرِکَ فَرِیْضَۃٌ أَنْزَلَھَا اللّٰہُ تَعَالٰی وَأَنَّ الرَّجْمَ فِیْ کِتَابِ اللّٰہِ تَعَالیٰ حَقٌّ عَلٰی مَنْ زَنَا إِذَا أَحْصَنَ مِنَ الْرِجَالِ وَالنِّسَائِ إِذَا قَامَتِ الْبَیِّنَۃُ أَوْ کَانَ الْحَبْلُ أَوِ الْاِعْتِرَافُ۔ (مسند احمد: ۲۷۶)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مبعوث کیا اور اس اللہ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر جو کتاب نازل کی، اس میں رجم والی آیت بھی تھی، ہم نے اس کو پڑھا تھا، سمجھا تھا اور خوب یاد کیا تھا، مجھے یہ اندیشہ ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ لوگ یہ کہنا شروع کر دیں گے کہ ہم قرآن مجید میں رجم کی آیت نہیں پاتے،اس طرح اللہ تعالی کے نازل کردہ ایک فریضے کو چھوڑ دیا جائے گا، جبکہ رجم اللہ تعالی کی کتاب میں ثابت ہے، اس مرد اور عورت کو رجم کیا جائے گا، جو شادی شدہ ہونے کے باوجود زنا کرے، جب گواہی ہو، یا حمل ظاہر ہو جائے، یا مجرم اعتراف کر لے۔
Musnad Ahmad, Hadith(6682)