۔ (۶۶۸۸)۔ عَنِ الْشَّعْبِیِّ قَالَ: أُتِیَ عَلَیٌّ بِزَانٍ مُحْصَنٍ فَجَلَدَہُ یَوْمَ الْخَمِیْسِ مِائَۃَ جَلَدَۃٍ ثُمَّ رَجَمَہُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ فَقِیْلَ لَہُ: جَمَعْتَ عَلَیْہِ حَدَّیْنِ، فَقَالَ: جَلَدْتُہُ بِکِتَابِ اللّٰہِ وَرَجَمْتُہُ بِسُنَّۃِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ (مسند
احمد: ۹۴۱)
۔ امام شعبی کہتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس ایک شادی شدہ زانی کو لایا گیا،انھوں نے اس کو جمعرات کے دن سو کوڑے لگائے اور پھر جمعہ کے دن اس کو رجم کر دیا، کسی نے ان سے کہا: آپ نے تو اس پر دو حدّیں جمع کر دیں ہیں؟ انھوں نے کہا: میں نے کتاب اللہ کی روشنی میں اس کو کوڑے مارے ہیں اور سنت ِ رسول کی روشنی میں رجم کیا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(6688)