۔ (۶۷۰۸)۔(وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ لِمَاعِزٍ حِیْنَ قَالَ: زَنَیْتُ، :((لَعَلَّکَ غَمَزْتَ أَوْ قَبَّلْتَ اَوْ نَظَرْتَ اِلَیْہَا۔)) قَالَ: کَأَنَّہُ یَخَافُ اَنْ لَا یَدْرِیْ مَا الزِّنَا۔ (مسند احمد: ۳۰۰۰)
۔ (دوسری سند) جب ماعز نے کہا کہ اس نے زنا کیا ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: شاید تونے آنکھ سے اشارہ کیا ہو (یا مطلب یہ ہے کہ تونے ہاتھ کے ساتھ چھیر چھار کی ہو) یا بوسہ لیا ہو یا دیکھا ہو؟ راوی کہتا ہے: ایسے لگتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ ڈر تھا کہ ممکن ہے کہ یہ شخص زنا کی تعریف سے ناآشنا ہو۔
Musnad Ahmad, Hadith(6708)