Blog
Books



۔ (۶۷۱۴)۔ عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ اَنَّ رَجُلًا مِنْ أَسْلَمَ جَائَ اِلَی النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ: اِنَّہُ زَنٰی بِامْرَأَۃٍ سَمَّاھَا، فَاَرْسَلَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اِلَی الْمَرْأَۃِ فَدَعَاھَا فَسَأَلَھَا عَمَّا قَالَ: فَاَنْکَرَتْ فَحَدَّہُ وَتَرَکَہَا۔ (مسند احمد: ۲۳۲۶۳)
۔ سیدنا سہل بن سعد ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ بنو اسلم قبیلہ کا ایک آدمی، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آیا اور یہ اقرار کیا کہ اس نے ایک عورت کے ساتھ زنا کیا ہے، اس نے اس عورت کا نام بھی لیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس عورت کو بلا بھیجا اور اس سے اس برائی کے بارے میں پوچھا، اس نے انکار کر دیا، پس آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس شخص کو حدّ لگائی اور اس خاتون کو چھوڑ دیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(6714)
Background
Arabic

Urdu

English