۔ (۶۷۲۳)۔ عَنْ اَبِیْ سَعِیْدٍ الْخُدْرِیِّ قَالَ: لَمَّا أَمَرَنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَنْ نَرْجُمَ مَاعِزَ بْنَ مَالِکٍ خَرَجْنَا إِلَی الْبَقِیْعِ فَوَاللّٰہِ! مَا حَفَرْنَا لَہُ وَلَا أَوْ ثَقْنَاہُ وَلٰکِنَّہُ قَامَ لَنَا فَرَمَیْنَاہُ بِالْعِظَامِ وَالْخَزَفِ فَاشْتَکٰی فَخَرَجَ یَشْتَدُّ حَتَی انْتَصَبَ لَنَا فِیْ عُرْضِ الْحَرَّۃِ فَرَمَیْنَاہُ بِجَلَامِیْدِ الْجَنْدَلِ حَتّٰی سَکَتَ۔ (مسند احمد: ۱۱۶۱۰)
۔ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ ہم ماعز بن مالک کو رجم کریں، پس ہم بقیع کی طرف نکلے، اللہ کی قسم! نہ ہم نے اس کے لئے گڑھا کھودا اور نہ اس کو باندھا، وہ خود کھڑا ہو گیا، ہم نے اس پر ہڈیاں اور سنگریزے پھینکنے شروع کر دئیے، جب اس کو تکلیف پہنچی تو وہ تیزی سے بھاگ نکلا، یہاں تک حرہ کی ایک جانب کھڑا ہوگیا، پھر ہم نے اس کو بڑے بڑے پتھر مارے، یہاں تک کہ وہ فوت ہو گیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(6723)