۔ (۶۷۴)۔عَنْ ثَوْبَانَ (مَوْلٰی رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سَرِیَّۃً فَأَصَابَہُمُ الْبَرْدُ، فَلَمَّا قَدِمُوْا عَلَی النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شَکَوْا اِلَیْہِ مَا أَصَابَہُم مِنَ الْبَرْدِ فَأَمَرَہُمْ أَنْ یَمْسَحُوْا عَلٰی الْعَصَائِبِ وَالتَّسَاخِینِ۔ (مسند أحمد: ۲۲۷۴۲)
مولائے رسول سیدنا ثوبانؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک لشکر بھیجا، ان کو اس سفر میں سردی محسوس ہوئی، جب وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس واپس آئے تو انھوں نے سردی کی شکایت کی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو حکم دیا کہ پگڑیوں اور تساخین پر مسح کر لیا کریں۔
Musnad Ahmad, Hadith(674)