۔ (۶۷۳۳)۔ عَنِ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: مَرَّ
بِیْ عَمِّی الْحَارِثُ بْنُ عَمْرٍو وَمَعَہُ لِوَائٌ قَدْ عَقَدَہُ لَہُ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقُلْتُ لَہُ: أَیْ عَمِّ! اَیْنَ بَعَثَکَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ؟ قَالَ: بَعَثَنِی إِلٰی رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَۃ اَبِیْہِ فَأَمَرَنِی أَنْ أَضْرِبَ عُنُقَہُ۔ (مسند احمد: ۱۸۷۸۰)
۔ سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میرے چچا سیدنا حارث بن عمرو رضی اللہ عنہ میرے پاس سے گزرے اور ان کے پاس ایک جھنڈا تھا، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں باندھ کر دیا تھا، میں نے ان سے کہا: اے چچا! نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تم کو کہاں بھیجا ہے ؟ انھوں نے کہا : آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے ایک ایسے آدمی کی طرف بھیجا کہ جس نے اپنے باپ کی بیوی کے ساتھ نکاح کرلیا ہے، آپ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں اس کی گردن اڑا دوں۔
Musnad Ahmad, Hadith(6733)