۔ (۶۷۴۲)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((إِذَا زَنَتْ أَمَۃُ أَحَدِکُمْ (زَادَ
فِی رِوَایَۃٍ: فَتَبَیَّنَ زِنَاھَا) فَلْیَجْلِدْھَا وَلَا یُعَیِّرْھَا، فَاِنْ عَادَتْ فَلْیَجْلِدْھَا وَلَا یُعَیِّرْھَا، فَاِنْ عَادَتْ فَلْیَجْلِدْھَا وَلَا یُعَیِّرْھَا، فَاِنْ عَادَتْ فِی الرَّابِعَۃِ فَلْیَبِعْہَا وَلَوْ بِحَبْلٍ مِنْ شَعْرٍ أَوْ ضَفِیْرٍ مِنْ شَعْرٍ۔)) (مسند احمد: ۸۸۷۳)
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسو ل اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کسی کی لونڈی زنا کرے اوراس کا زنا ظاہر ہو جائے تو وہ اپنی لونڈی کو حد لگائے اور اسے عار نہ دلائے،پھر اگر وہ اسی جرم کا ارتکاب کرے تو اس کو کوڑے لگائے ، لیکن عار نہ دلائے، اگر وہ پھر زنا کرے تو اس کو حدّ لگائے اور اسے عار نہ دلائے، اگر وہ چوتھی مرتبہ زنا کی مرتکب ہو جائے تووہ اس لونڈی کو فروخت کر دے، اگرچہ بالوں کی رسییا چند بٹے ہوئے بالوں کے عوض فروخت کرنا پڑے۔
Musnad Ahmad, Hadith(6742)