۔ (۶۷۴۳)۔ عَنْ اَبِی عَبْدِ الرَّحْمٰنِ السُّلَمِیِّ قَالَ: خَطَبَ عَلِیٌّ رضی اللہ عنہ قَالَ: یَا اَیُّہَا النَّاسُ! أَقِیْمُوْا عَلٰی أَرِقَّائِکُمُ الْحُدُوْدَ، مَنْ أُحْصِنَ مِنْہُمْ وَمَنْ لَمْ یُحْصَنْ، فَاِنَّ أَمَۃً لِرَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم زَنَتْ فأَمَرَنِی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَنْ أُقِیْمَ عَلَیْہَا الْحَدَّ فَأَتَیْتُہَا فَاِذَا ھِیَ حَدِیْثُ عَہْدٍ بِنِفَاسٍ فَخَشِیْتُ إِنْ اَنَا جَلَدْتُہَا أَنْ تَمُوْتَ فَأَتَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَذَکَرْتُ ذَالِکَ لَہُ فَقَالَ: ((أَحْسَنْتَ۔)) (مسند احمد: ۱۳۴۱)
۔ ابو عبد الرحمن سلمی سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے خطاب کیا اور کہا: لوگو! اپنے لونڈیوں اور غلاموں پر حدیں قائم کیا کرو، وہ شادی شدہ ہوں یا غیر شادی شدہ ، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک لونڈی نے زنا کیا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے حکم دیا کہ میں اس پر حد قائم کروں، لیکن جب میں اس کے پاس آیا تو میں نے اس کو اس حالت میں پایا کہ ابھی ابھی اس کا نفاس کا خون شروع ہوا تھا، پس میں ڈر گیا کہ اگر اس کو کوڑے لگائے تو کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ مر جائے، پس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ تفصیل بتائی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو نے اچھا کیا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(6743)