۔ (۶۷۴۴)۔ عَنْ عُبَیْدِ اللّٰہِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ عَنْ
اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ وَزَیْدِ بْنِ خَالِدٍ وَشَبْلٍ قَالُوْا: سُئِلَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَنِ الْأَمَۃِ تَزْنِی قَبْلَ أَنْ تُحْصَنَ؟ قَالَ: ((اجْلِدُوْھَا، فَاِنْ عَادَتْ فَاجْلِدُوْھَا، فَاِنْ عَادَتْ فَاجْلِدُوْھَا، فَاِنْ عَادَتْ فَبِیْعُوْھَا وَلَوْ بِضَفِیْرٍ۔)) (مسند احمد: ۱۷۱۶۹)
۔ سیدنا ابوہریرہ، سیدنا زید بن خالد اور سیدنا شبل f سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس لونڈی کے متعلق دریافت کیا گیا جو شادی سے پہلے زنا کرتی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اسے حد لگائو ،اگر وہ دوبارہ برائی کرے تو پھر حد لگائو، اگر تیسری باری جرم کرے تو پھر حد لگائو اور اگر وہ اس کے بعد پھر زنا کرے تو اس کو بیچ دو، اگرچہ ایک رسی کے عوض ہو۔
Musnad Ahmad, Hadith(6744)