۔ (۶۷۶۷)۔ عَنْ جُنَادَۃَ بْنِ اَبِی اُمَیَّۃَ أَنَّہ قَالَ عَلَی الْمِنْبَرِ بِرُوْدَسَ حِیْنَ جَلَدَ الرَّجُلَیْنِ
اللَّذَیْنِ سَرَقَا غَنَائِمَ النَّاسِ فَقَالَ: إِنَّہُ لَمْ یَمْنَعْنِی مِنْ قَطْعِہِمَا اِلَّا أَنِّی سَمِعْتُ بُسْرَ بْنَ أَرْطَاۃَ وَجَدَ رَجَلًا سَرَقَ فِی الْغَزْوِ یُقَالُ لَہُ مَصْدَرٌ فَجَلَدَہُ وَلَمْ یَقْطَعْیَدَہُ وَقَالَ: نَہَانَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَنِ الْقَطْعِ فِی الْغَزْوِ۔(مسند احمد: ۱۷۷۷۶)
۔ جنادہ بن ابی امیہ نے روڈس جزیرہ میں ان دو آدمیوں پر حد لگائی، جنہوں نے مال غنیمت سے چوری کی تھی اور پھر منبر پر چڑھ کر کہا:میں نے ان کے ہاتھ اس لئے نہیں کاٹے، کیونکہ میں نے سیدنا بسر بن ارطاۃ رضی اللہ عنہ سے سنا، انھوں نے مصدر نامی ایک آدمی کو اس حال میں پایا کہ اس نے غزوہ کے دوران چوری کی تھی، تو انہوں نے اسے کوڑے مارے ، ہاتھ نہیں کاٹا،نیز انھوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں غزوہ کے دوران ہاتھ کاٹنے سے منع کیاہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(6767)