۔ (۶۷۸۵)۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أُتِیَ بِسَکْرَانٍ فَضَرَبَہُ الْحَدَّ، فَقَالَ: ((مَا شَرَابُکَ؟)) فَقَالَ: الزَّبِیْبُ وَالتَّمْرُ، قَالَ: ((یَکْفِی کُلُّ وَاحِدٍ مِنْہُمَا مِنْ صَاحِبِہِ۔)) (مسند احمد: ۴۷۸۶)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پا س ایک نشہ میں مست آدمی لایا گیا، آپ نے اس پر حد لگائی اور اس سے پوچھا : تیری شراب کس چیز سے تیار کی گئی ہے؟ اس نے کہا: منقّی اور کھجور سے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ان میں سے ہر ایک چیز دوسری سے کفایت کرتی ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(6785)