۔ (۶۷۹۰)۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَنَّہ، قَالَ: ((مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَاجْلِدُوْہُ،، فَاِنْ شَرِبَہَا فَاجْلِدُوْہُ، فَاِنْ شَرِبَہَا فَاجْلِدُوْہُ۔)) فَقَالَ فِی الرَّابِعَۃِ أَوِ الْخَامِسَۃِ: ((فَاقْتُلُوْہُ۔)) (مسند احمد: ۶۱۹۷)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو شراب پئے اسے کوڑے لگائو، اگر پھر پئے تو تم اسے حد لگائو، اگر وہ پھر پئے تو اسے حد لگائو۔ چوتھییا پانچویں مرتبہ فرمایا: اگر وہ پھر پئے تو تم اس کو قتل کر دو۔
Musnad Ahmad, Hadith(6790)