۔ (۶۷۹۶)۔ عَنْ عَلْقَمَۃَ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ مَسْعُوْدٍ أَنَّہ، قَرَأَ سُوْرَۃَیُوْسَفَ بِحِمْصَ فَقَالَ رَجُلٌ: مَاھٰکَذَا أُنْزِلَتْ، فَدَنَا مِنْہُ عَبْدُ اللّٰہِ فَوَجَدَ مِنْہُ رِیْحَ الْخَمْرِ، فَقَالَ: أَتُکَذِّبُ بِالْحَقِّ وَتَشْرَبُ الرِّجْسَ؟ لَا أَدَعُکَ حَتّٰی أَجْلِدَکَ حَدًّا، قَالَ: فَضَرَبَہُ الْحَدَّ، وَقَالَ: وَاللّٰہِ! لَھٰکَذَا أَقْرَأَنِیْہَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ (مسند احمد: ۳۵۹۱)
۔ سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے حمص میں سورۂ یوسف پڑھی، ایک آدمی نے کہا: یہ اس طرح نازل نہیں ہوئی، سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ جب اس کے قریب ہوئے تو اس سے شراب کی بو محسوس کی، پھر انھوں نے اس سے کہا: کیا تو حق کو جھٹلاتا ہے اور یہ گندی چیز پیتا ہے، میں تجھے حد لگائے بغیر نہیں چھوڑوں گا، پھر انھوں نے اسے حد لگائی اور کہا: اللہ کی قسم! نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ سورت مجھے اسی طرح پڑھائی تھی۔
Musnad Ahmad, Hadith(6796)