۔ (۶۸۱۴)۔ عَنْ عَائِشَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَتْ: سَأَلَ اُنَاسٌ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَنِ الْکُہَّانِ، فَقَالَ لَھُمْ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((لَیْسُوْا بِشَیْئٍ۔)) فَقَالُوْا: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! اِنَّہُمْ یُحَدِّثُوْنَ أَحْیَانًا بِشَیْئٍیَکُوْنُ حَقًّا، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((تِلْکَ الْکَلِمَۃُ مِنَ الْحَقِّ یَخْطِفُہَا الْجِنِّیُّ فَیُقِرُّھَا فِی أُذُنِ وَلِیِّہِ قَرَّ الدَّجَاجَۃِ فَیَخْلِطُوْنَ فِیْہَا مِائَۃَ کَذْبَۃٍ۔)) (مسند احمد: ۲۵۰۷۷)
۔ زوجۂ رسول سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ لوگوں نے رسو ل اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کاہنوں کے متعلق دریافت کیاآپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ان کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! کبھی کبھییہ ایسی بات کہہ جاتے ہیں، جو سچ ہوتی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ حق بات ہوتی ہے، جس کو جن اچک لیتا ہے، پھر وہ اپنے دوست کے کان میں اس طرح کڑ کڑاتے ہیں، جیسے مرغی کرتی ہے اور وہ اس میں سو جھوٹ ملاتے ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(6814)