۔ (۶۸۲۶)۔ عَنْ اَبِی سَعِیْدٍ الْخُدْرِیِّ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((لَوْ أَمْسَکَ اللّٰہُ الْقَطْرَ عَنِ الْنَّاسِ سَبْعَ سِنِیْنَ ثُمَّ اَرْسَلَہُ لَأَصْبَحَتْ طَائِفَۃٌ بِہِ کَافِرِیْنَیَقُوْلُوْنَ: مُطِرْنَا بِنَوْئِ الْمِجْدَحِ۔)) (مسند احمد: ۱۱۰۵۷)
۔ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر اللہ تعالیٰ سات برسوں تک لوگوں سے بارش کو روکے رکھے اور پھر اسے نازل کرے تو پھر بھی لوگوں کا ایک گروہ اللہ تعالی کے ساتھ کفر کرنے والا ہوگا، وہ یہی بات کریں گے کہ مِجْدَح ستارے کی وجہ سے ان پر بارش نازل کی گئی ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(6826)