۔ (۶۸۲۷)۔ عَنْ سَلْمَانَ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا ھُرَیْرَۃَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((لَیُبَیِّتُ الْقَوْمُ بِالنِّعْمَۃِ ثُمَّ یُصْبِحُوْنَ وَأَکْثَرُھُمْ کَافِرُوْنَ یَقُوْلُوْنَ: مُطِرْنَا بِنَجْم کَذَا وَکَذَا۔)) قَالَ: فَحَدَّثْتُ بِہٰذَا الْحَدِیْثِ سَعِیْدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ فَقَالَ: وَنَحْنُ قَدْ سَمِعْنَا ذَالِکَ مِنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ۔ (مسند احمد: ۱۰۸۱۳)
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ رات کو قوم پر بارش برسا کر نعمت عطا کرتا ہے، لیکن جب صبح ہوتی ہے تو زیادہ تر لوگ کفر کرتے ہوئے یہ کہہ دیتے ہیں: فلاں، فلاں ستارے کی وجہ سے ہم پر بارش نازل ہوئی ہے۔ محمد بن ابراہیم کہتے ہیں: جب میں نے سعید بن مسیب کو یہ حدیث بیان کی تو انہوں نے بھی کہا: یہ ہم نے خود سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنی ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(6827)