۔ (۶۸۴)۔عَنْ سَالِمٍ سَبَلَانَ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ عَائِشَۃَؓ اِلٰی مَکَّۃَ، قَالَ: وَکَانَتْ تَخْرُجُ بِأَبِیْ یَحْییٰ التَّیْمِیِّ یُصَلِّیْ بِہَا فَأَدْرَکْنَا عَبْدَالرَّحْمَانِ بْنَ أَبِیْ بَکْرٍ الصِّدِّیْقِ فَأَسَائَ عَبْدُالرَّحْمَانِ الْوُضُوْئَ، فَقَالَتْ عَائِشَۃُ: یَا عَبْدَالرَّحْمَانِ! أَسْبِـغِ الْوُضُوئَ فَاِنِّیْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُولُ: ((وَیْلٌ لِلأَعْقَابِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ مِنَ النَّارِ۔)) (مسند أحمد: ۲۶۷۴۴)
سالم سبلان کہتے ہیں: ہم سیدہ عائشہؓ کے ساتھ مکہ مکرمہ کی طرف سفر کرتے تھے۔ سیدہ، ابو یحییٰ تیمی کے ساتھ جایا کرتی تھیں اور وہ ان کو نماز پڑھاتے تھے، ایک دن ہم نے عبد الرحمن بن ابو بکر صدیق کو پا لیا، انھوں نے ناقص وضو کیا، سیدہ عائشہؓ نے ان سے کہا: اے عبد الرحمن! وضو مکمل کر، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: قیامت کے دن ایڑیوں کے لیے آگ سے ہلاکت ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(684)