۔ (۶۸۵۱)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ سُئِلَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَیُّ النِّسَائِ خَیْرٌ؟ قَالَ: ((الَّتِیْ تَسُرُّہُ، اِذَا نَظَرَ، وَتُطِیْعُہ اِذَا أَمَرَ، وَلَا تُخَالِفُہُ فِیْمَایَکْرَہُ فِی نَفْسِہَا وَمَالِہِ۔)) (مسند احمد: ۷۴۱۵)
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ سوال کیا گیا کہ کونسی عورت سب سے بہتر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ ہے کہ جب خاوند اسے دیکھے تو وہ اس کو خوش کر دے اور جب وہ اس کو حکم دے تو وہ فرمانبرداری کرے اور خاوند اس کے نفس اور اپنے مال کے بارے میں جس چیز کو ناپسند کرتا ہے، وہ اس کی مخالفت نہ کرے۔
Musnad Ahmad, Hadith(6851)