Blog
Books



۔ (۶۸۵۸)۔ وَعَنْ اَبِی بَرْزَۃَ الْاَسْلَمِیِّ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نَحْوُہ، مُطَوِّلًا، وَفِی آخِرِہِ قَالَ ثَابِتٌ: فَمَا کَانَ فِی الْاَنْصَارِ اَیِّمٌ اَنْفَقُ مِنْہَا، وَحَدَّثَ اِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ اَبِیْ طَلْحَۃَ ثَابِتًا، قَالَ: ھَلْ تَعْلَمُ مَا دَعَا لَھَا رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ؟ قَالَ: ((اَللّٰھُمَّ صُبَّ عَلَیْہَا الْخَیْرَ صَبًّا وَلَا تَجْعَلْ عَیْشَہَا کَدًّا کَدًّا۔)) قَالَ: فَمَا کَانَ فِی الْأَنْصَارِ اَیِّمٌ اَنْفَقَ مِنْہَا۔ (مسند احمد: ۲۰۰۲۲)
۔ سیدنا ابو برزہ اسلمی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، مذکورہ بالا روایت کی طرح، البتہ اس کے آخر میں ہے: سیدنا ثابت ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: انصار میں سے خاوند کے بغیر کوئی ایسی خاتون نہیں تھی، جو اس سے زیادہ خرچ کرنے والی ہو۔اسحق بن عبد اللہ نے سیدناثابت ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو بیان کیا اور کہا: کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کیلئے کیا دعاء فرمائی تھی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے یہ دعا کی تھی: اے اللہ! اس پر بکثرت بھلائی ڈال دے اور اس کی زندگی کو محنت و مشقت والا نہ بنا۔ انصاریوں میں خاوند کے بغیر کوئی ایسی خاتون نہیں تھی، جو اس سے زیادہ مشہور اور خیر وبرکت والا ہو۔
Musnad Ahmad, Hadith(6858)
Background
Arabic

Urdu

English