۔ (۶۸۷۱)۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اِذَا خَطَبَ اَحَدُکُمُ الْمَرْأَۃَ فَاِنِ اسْتَطَاعَ اَنْ یَنْظُرَ مِنْہَا مَا یَدْعُوْہُ اِلٰی نِکَاحِہَا فَلْیَفْعَلْ۔)) قَالَ: فَخَطَبْتُ جَارِیَۃً مِنْ بَنِیْ سَلِمَۃَ، فَکُنْتُ اَخْتَبِیْئُ لَھَا تَحْتَ الْکَرَبِ حَتّٰی رَاَیْتُ مِنْہَا بَعْضَ مَا
دَعَانِیْ اِلٰی نِکَاحِہَا فَتَزَوَّجْتُہَا۔ (مسند احمد: ۱۴۶۴۰)
۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی عورت کو منگنی کا پیغام دے تو اگر اس کو طاقت ہو تو وہ اس سے اس چیز کو دیکھ لے، جس کی وجہ سے وہ شادی کر رہا ہے۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے بنو سلمہ کی ایک لڑکی کو منگنی کا پیغام بھیجا تھا اور میں اسے دیکھنے کے لئے کھجور کے پتوں کے پیچھے چھپا رہتا تھا، یہاں تک کہ میں نے اس کی وہ چیز دیکھ لی، جو اس کے ساتھ نکاح کا سبب بنی تھی، پھر میں نے اس سے شادی کر لی تھی۔
Musnad Ahmad, Hadith(6871)