۔ (۶۸۷۶)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ: خَطَبَ رَجُلٌ امْرَأَۃً، فَقَالَ یَعْنِی النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((انْظُرْ اِلَیْہَا فَإِنَّ فِیْ أَعْیُنِ الْأَنْصَارِ شَیْئًا۔)) (مسند احمد: ۷۹۶۶)
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے ایک عورت کو منگنی کا پیغام بھیجا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا: تو اس عورت دیکھ لے، کیونکہ عموماً انصار کی آنکھوں میں کوئی نقص ہوتا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(6876)