۔ (۶۸۸۸)۔ عَنْ عَدِیِّ بْنِ عَدِیِّ نِ الْکِنْدِیِّ عَنْ اَبِیْہِ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((أَشِیْرُوْا
عَلَی النِّسَائِ فِیْ أَنْفُسِہِنَّ۔))، فَقَالُوْا: إِنَّ الْبِکْرَ تَسْتَحْیِیْیَارَسُوْلَ اللّٰہِ! قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((الثَّیِّبُ تُعْرِبُ عَنْ نَفْسِہَا بِلِسَانِہَا وَالْبِکْرُ رَضَاھَا صَمْتُہَا۔)) (مسند احمد: ۱۷۸۷۶)
۔ سیدنا عدی بن عدی کندی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: عورتوں کے بارے میں ان سے مشورہ طلب کیا کرو۔ لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! کنواری تو شرما جاتی ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیوہ بول کر اپنے نفس کے بارے میں وضاحت کرے گی اور کنواری کی رضامندی خاموشی ہو گی۔
Musnad Ahmad, Hadith(6888)