۔ (۶۸۹۵)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((اِنْ رَضِیَتْ فَلَھَا رَضَاھَا وَاِنْ کَرِھَتْ فَـلَا جَوَازَ عَلَیْہَا۔))، یَعْنِی الْیَتِیْمَۃَ۔ (مسند احمد: ۸۹۷۶)
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر کنواری لڑکی رضا مند ہو جائے تو ٹھیک ہے، اسے راضی ہونے کا حق ہے اور اگر وہ ناپسند کرے تو ولی کو اس پر جبر کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(6895)