۔ (۶۸۹۷)۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّہ، خَطَبَ اِلٰی نَسِیْبٍ لَہُ ابْنَتَہُ قَالَ: فَکَانَ ھَوٰی أُمِّ الْمَرْأَۃِ فِی ابْنِ عُمَرَ، وَکَانَ ھَوٰی أَبِیْہَا فِیْیَتِیْمٍ لَہُ، قَالَ: فَزَوَّجَہَا الْأَبُ یَتِیْمَہُ ذَالِکَ، فَجَائَ تْ اِلَی النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَذَکَرَتْ ذَالِکَ لَہُ فَقَالَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((آمِرُوْا النِّسَائَ فِیْ بَنَاتِہِنَّ۔)) (مسند احمد: ۴۹۰۵)
۔ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے نسب میں اپنے قریبی کو اس کی بیٹی کے لئے منگنی کا پیغام بھیجا، اس لڑکی کی والدہ کا میلان ابن عمر رضی اللہ عنہ کی طرف ہی تھا، لیکن باپ کی خواہش یہ تھی کہ وہ اپنے زیر تربیتیتیم سے اس کا نکاح کر دے، تو اس نے اس یتیم سے اس کی شادی کر دی، اس کی ماں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئی اور اس چیز کا آپ سے ذکر کیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اپنی بیویوں سے بیٹیوں کی شادی کے سلسلے میں مشورہ کیا کرو۔
Musnad Ahmad, Hadith(6897)