۔ (۶۹۰۴)۔ عَنْ عَائِشَۃَ رضی اللہ عنہا قَالَتْ: جَائَ تْ فَتَاۃٌ اِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فقَالَتْ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! اِنَّ اَبِیْ زَوَّجَنِیْ ابْنَ أَخِیْہِیَرْفَعُ بِیْ خَسِیْسَتَہُ، فَجَعَلَ الْأَمْرَ اِلَیْہَا، فَقَالَتْ: فَاِنِّی قَدْ أَجَزْتُ مَا صَنَعَ اَبِیْ وَلٰکِنْ أَرَدْتُ أَنْ تَعْلَمَ النِّسَائُ أَنَّ لَیْسَ لِلْآبَائِ مِنَ الْأَمْرِ شَیْئٌ۔ (مسند احمد: ۲۵۵۵۷)
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک نوجوان خاتون نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئی اور کہا: اے اللہ کے رسول! میرے باپ نے اپنے بھتیجے سے میری شادی کر دی ہے، وہ میرے ساتھ شادی کو اس کے لیے سربلندی کا باعث بنانا چاہتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس معاملے میں مجھے اختیار دے دیا، میں نے کہا: جو کچھ میرے باپ نے کیا ہے، میں اسی کو اختیار کرتی ہوں، لیکن میرا ارادہ یہ تھا کہ عورتوں کو علم ہو جانا چاہیے کہ ان کے اس معاملے میں ان کے آباء کا کوئی حق نہیں ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(6904)