۔ (۶۹۳۲)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُتْبَۃَ قَالَ: اُتِیَ ابْنُ مَسْعُوْدٍ فِیْ رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَۃً فَمَاتَ عَنْہَا وَلَمْ یُفْرِضْ لَھَا وَلَمْ یَدْخُلْ بِہَا فَسُئِلَ عَنْہَا شَہْرًا فَلَمْ یَقُلْ فِیْہَا شِیْئًا، ثُمَّ سَأَلُوْہُ، فَقَالَ: أَقُوْلُ فِیْہاَ بِرَأْیِیْ، فَاِنْ یَکُ خَطَأً فَمِنِّیْ وَمِنَ الشَّیْطَانِ، وَاِنْ یَکُ صَوَابًا فَمِنْ
اللّٰہِ، وَلَھَا صَدَاقُ اِحْدٰی نِسَائِہَا وَلَھَا الْمِیْرَاثُ وَعَلَیْہَا الْعِدَّۃُ، فَقَامَ رَجُلٌ مِنْ اَشْجَعَ فَقَالَ: أَشْہَدُ لَقَضَیْتَ فِیْہَا بِقَضَائِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِیْ بِرْوَعَ ابْنَۃِ وَاشِقٍ، قَالَ: فَقَالَ: ھَلُمَّ شَاھِدَاکَ، فَشَہِدَ لَہُ الْجَرَّاحُ وَأَبُوْ سِنَانٍ رَجُلَانِ مِنْ اَشْجَعَ۔ (مسند احمد: ۱۸۶۵۱)
۔ سیدنا عبداللہ بن عتبہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس یہ مسئلہ لایا گیا کہ ایک آدمی نے ایک عورت سے شادی کی اور وہ فوت ہوگیا، نہ اس نے حق مہر مقرر کیا تھا اور نہ حق زوجیت ادا کیا تھا، ایک ماہ تک ان سے یہ سوال کیا جاتا رہا، لیکن انھوں نے اس کا کوئی جواب نہ دیا، بعد ازاں جب انہوں نے سوال کیا، تو سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: اب میں اپنی رائے سے فیصلہ کرتاہے، اگر وہ خطا ہوا تو وہ میری طرف سے اور شیطان کی طرف سے ہو گا اور اگر وہ درست ہوا تو وہ اللہ تعالی کی طرف سے ہوگا، اس عورت کو اس کی دوسری خواتین کی طرح حق مہر دیا جائے گا، اس کو میراث بھی ملے گی اور اس پر عدت بھی ہو گی۔ یہ فیصلہ سن کر بنو اشجع قبیلے کا ایک آدمی کھڑا ہوا اور اس نے کہا: اے عبد اللہ! تم نے جو فیصلہ دیا ہے، یہ بالکل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وہ فیصلہ ہے، جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بروع بنت واشق کے بارے میں کیاتھا، عبد اللہ کہنے لگے: اس پر گواہ لائو، اشجع قبیلے کے ہی دو افراد جراح اور ابو سنان نے اس کے ساتھ گواہی دی۔
Musnad Ahmad, Hadith(6932)