۔ (۶۹۴۳)۔ عَنْ اُمِّ سَلَمَۃَ رضی اللہ عنہا اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ لَھَا حِیْنَمَا تَزَوَّجَہَا: ((اَمَا اِنِّیْ لَا أَنْقُصُکِ مِمَّا اَعْطَیْتُ اَخَوَاتِکِ رَحَیَیْنِ وَجَرَّۃً وَمِرْفَقَۃً مِنْ اَدَمِ حَشْوُھَا لِیْفٌ۔)) (مسند احمد: ۲۷۰۶۴)
۔ سیدنا ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب ان سے شادی کی تو ان سے فرمایا: میں نے جو کچھ تیری بہنوں کو دیا ہے، تیرے لیے اس سے کمی نہیں کروں گا، دو چکیاں ہیں، ایک گھڑا ہے اور چمڑے کا ایک گدا ہے، جس میں پتے بھرے گئے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(6943)