۔ (۶۹۶۹)۔ عَنْ سَہْلَۃَ امْرَأَۃِ اَبِیْ حُذَیْفَۃَ أَنَّہَا قَالَتْ: قُلْتُ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنَّ سَالِمًا مَوْلٰی اَبِیْ حُذَیْفَۃَیَدْخُلُ عَلَیَّ وَھُوَ ذُوْلِحْیَۃٍ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ A: ((أَرْضِعِیْہِ۔)) فقَالَتْ: کَیْفَ اُرْضِعُہُ وَھُوَ ذُوْلِحْیَۃٍ، فَاَرْضَعَتْہُ فَکَانَ یَدْخُلُ عَلَیْہَا۔ (مسند احمد: ۲۷۵۴۵)
۔ سیدنا ابو حذیفہ رضی اللہ عنہ کی اہلیہ سیدہ سہلہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! سیدنا ابوحذیفہ کا آزاد شدہ غلام میرے پاس آتا ہے، جبکہ اب تو وہ داڑھی والا جوان ہو چکا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو اسے دودھ پلا دے۔ اس نے کہا: میں اسے کیسے دودھ پلا ؤں وہ تو داڑھی والا ہے؟ پھر انھوں نے اس کو دودھ پلا دیا تھا اور وہ ان کے پاس آتا جاتا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(6969)