Blog
Books



۔ (۶۹۷۷)۔ عَنْ أُمِّ الْفَضْلِ قَالَتْ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِیْ بَیْتِیْ فَجَائَ اَعْرَابِیٌّ فَقَالَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! کَانَتْ لِی امْرَأَۃٌ فَتَزَوَّجْتُ عَلَیْہَا امْرَأَۃً اُخْرٰی فَزَعَمَتِ امْرَأَتِیْ الْأُوْلٰی اَنَّہَا ارْضَعَتْ امْرَأَتِی الْحُدْثٰی اِمْلَاجَۃً أَوْاِمْلَاجَتَیْنِ، وَقَالَ مَرَّۃً: رَضْعَۃً أَوْ رَضْعَتَیْنِ، فَقَالَ: ((لَا تُحَرِّمُ الْاِمْلَاجَۃُ وَلَا الْاِمْلَاجَتَانِ۔)) اَوْ قَالَ: ((الرَّضْعَۃُ أَوِ الرَّضْعَتَانِ۔)) (مسند احمد: ۲۷۴۱۰)
۔ سیدہ ام فضل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم میرے گھر میں تشریف فرما تھے، ایک دیہاتی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آیا اور اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! میری ایک بیوی تھی، میں نے اس پر ایک اور شادی کر لی ہے، اب میری پہلی بیوی کا کہنا ہے کہ اس نے میری نئی بیوی کو ایکیا دو دفعہ دودھ پلایا ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ایکیا دو دفعہ دودھ پلانے سے رشتہ حرام نہیں ہوتا۔
Musnad Ahmad, Hadith(6977)
Background
Arabic

Urdu

English