عن الْمِقْدَام بن شُرَيْح عن أَبِيه قال سَأَلْتُ عَائَشَة عن صَـلَاةِ رَسُولِ الله صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كَيْفَ كَانَ يُصَلِّي؟ فَقَـالَت: كَان يُصَلِّي الْهَجِيرَ ثم يُصَلِّي بَعْدَهَا رَكْعَتَيْن ثم يُصَلِّي الْعَصْرَ ثم يُصَلِّي بَعْدَهَا رَكْعَتَيْن قُلْت: فَقَدْ كَانَ عُمَرُ يَضْرِبُ عَلَيْهِمَا وَيَنْهَى عَنْهُمَا؟ فَقَالَتْ: كَانَ عُمَرُ رضی اللہ عنہ يُصَلِّيَهُمَا وَقَدْ عَلِمَ أَن رَسُول الله صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كَان يُصَلِّيَهُمَا وَلَكِنْ قَوْمَكَ أَهَلَ الْيَمَنِ قَوْمٌ طُغَامٌ يُصَلُّون الظُّهْر ثم يُصَلُّون ما بَيْن الظُّهْر وَالْعَصْر وَيُصَلُّون الْعَصْر ثم يُصَلُّون ما بَيْن الْعَصْر والمغرب فضربهم عمر وَقَد أَحْسَنَ.
مقدام بن شریح اپنے والد سے بیان كرتے ہیں ، انہوں نے كہا كہ: میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كی نماز كے بارے میں سوال كیا كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم كس طرح نماز پڑھا كرتے تھے؟ انہوں نے كہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر كی نماز پڑھتے ،پھر اس كے بعد دو ركعت نماز پڑھتے، پھر عصر كی نماز پڑھتے تو اس كے بعد دو ركعتیں پڑھتے۔ میں نے كہا: عمررضی اللہ عنہ ان دو ركعتوں پر مارتے تھے۔ اور ان سے روكتے تھے؟ انہوں نے كہا: عمررضی اللہ عنہ یہ دو ركعتیں پڑھتے تھے، اور انہیں معلوم ہے كہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم یہ دو ركعتیں پڑھتے تھے ،لیكن تمہاری یمنی قوم کم ظرف اور جاہل ہیں۔ظہر كی نماز پڑھتے ہیں پھر ظہر اور عصر كے درمیان نماز پڑھتے ہیں، اور عصر كی نماز پڑھتے ہیں، تو پھر عصر اور مغرب كے درمیان نماز پڑھتے ہیں، اس لئے عمررضی اللہ عنہ نے انہیں مارا ہے اور انہوں نے اچھا كیا۔
Silsila Sahih, Hadith(699)