Blog
Books



۔ (۷۰۰۰)۔ حَدَّثَنَا یَحْیٰی عَنْ عُبَیْدِ اللّٰہِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ انَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نَہٰی عَنْ نِکَاحِ الشِّغَارِ، قَالَ: قُلْتُ لِنَافِعٍ: مَا الشِّغَارُ؟ قَالَ: یُزَوِّجُ الرَّجُلُ ابْنَتَہ، وَیَتَزَوَّجُ ابْنَتَہ،، وَیُزَوِّجُ الرَّجُلُ أُخْتَہ، وَیَتَزَوَّجُ اُخْتَہ، بِغَیْرِ صَدَاقٍ۔ (مسند احمد: ۴۶۹۲)
۔ سیدنا ابن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے شغار سے منع فرمایاہے، راوی کہتے ہیں: میں نے نافع سے کہا: شغار کیا ہوتا ہے؟ انھوں نے کہا: ایک آدمی کا دوسرے آدمی سے اپنی بیٹی کا نکاح کرنا اور خود اس کی بیٹی سے نکاح کر لینا، اسی طرح ایک آدمی کا دوسرے آدمی سے اپنی بہن کا نکاح کرنا اور خود اس کی بہن سے نکاح کر لینا، جبکہ بیچ میں مہر نہ ہو۔
Musnad Ahmad, Hadith(7000)
Background
Arabic

Urdu

English