۔ (۷۰۱)۔ عَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ حَنْطَبٍ قَالَ: کَانَ ابْنُ عُمَرَ یَتَوَضَّأُ ثَلَاثًا، یَرْفَعُہُ اِلَی النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، وَکَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ یَتَوَضَّأُ مَرَّۃً یَرْفَعُہُ اِلَی النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ (مسند أحمد: ۳۵۲۶)
مطلب بن عبد اللہ بن حنطب کہتے ہیں کہ سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ اعضاء کو تین تین دفعہ دھو کر وضو کرتے اور اس عمل کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف منسوب کرتے تھے اور سیدنا عبد اللہ بن عباسؓ اعضاء کو ایک ایک دفعہ وضو کرتے اور اس عمل کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف منسوب کرتے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(701)