Blog
Books



۔ (۷۰۰۲)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ: نَہٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَنِ الشِّغَارِ، قَالَ: وَالشِّغَارُ، اَنْ یَقُوْلَ الرَّجُلُ زَوِّجْنِی ابْنَتَکَ وَاُزَوِّجُکَ ابْنَتِیْ أَوْ زَوِّجْنِیْ اُخْتَکَ وَاُزَوِّجُکَ اُخْتِیْ، قَالَ: وَنَہٰی عَنْ بَیْعِ الْغَرَرِ وَ عَنِ الْحَصَاۃِ۔ (مسند احمد: ۱۰۴۴۳)
۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے شغار سے منع فرمایا ہے۔ راوی کہتا ہے: شغار یہ ہے کہ ایک آدمی دوسرے آدمی سے کہے: تو مجھ سے اپنی بیٹی کی شادی کر دے اور میں اپنی بیٹی کی تجھ سے شادی کر دیتا ہوں، یا تو مجھ سے اپنی بہن کی شادی کر دے اور میں تجھ سے اپنی بہن کی شادی کر دیتا ہوں نیز آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دھوکا کی تجارت اور کنکری کی بیع سے بھی منع فرمایا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(7002)
Background
Arabic

Urdu

English