۔ (۷۰۱۸)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رَدَّ ابْنَتَہُ زَیْنَبَ عَلٰی اَبِی الْعَاصِ بْنِ الرَّبِیْعِ وَکَانَ إِسْلَامُہَا قَبْلَ إِسْلَامِہِ بِسِتِّ سِنِیْنَ، عَلَی النِّکَاحِ الْأَوَّلِ وَلَمْ یُحْدِثْ شَہَادَۃً وَلَا صَدَاقًا۔(مسند احمد: ۲۳۶۶)
۔ (دوسری سند) نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی بیٹی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کو پہلے نکاح کے ساتھ ہی ان کے خاوند سیدنا ابو عاص بن ربیع کی طرف لوٹا دیا، حالانکہ سیدہ اپنے خاوند سے چھ سال پہلے مسلمان ہوئی تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نہ نئی گواہی پیش کی اور نہ نئے مہر کا مطالبہ کیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(7018)