۔ (۷۰۳۴)۔ عَنْ اَبِیْ حَازِمٍ قَالَ: سَمِعْتُ سَہْلًا یعَنِی ابْنَ سَعْدٍ یَقُوْلُ: أَتٰی اَبُوْ اُسَیْدٍ السَّاعِدِیُّ فَدَعَا رَسُوْلَ اللّٰہَ a فِیْ عُرْسِہِ فَکَانَتِ امْرَأَتُہُ خَادِمَہُمْ یَوْمَئِذٍ وَھِیَ الْعَرُوْسُ، قَالَ: تَدْرُوْنَ مَا سَقَتْ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ؟ أَنْقَعَتْ تَمْرَاتٍ مِنَ اللَّیْلِ فِیْ تَوْرٍ۔ (مسند احمد: ۱۶۱۵۹)
۔ سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: سیدنا ابو اسید ساعدی آئے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو شادی میں آنے کی دعوت دی، اس دن ان کی بیوی ان کی خادمہ تھی، اسی کی شادی ہوئی تھی، اچھا کیا تم جانتے ہو کہ اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کیا پلایا تھا، اس نے رات کو ایک برتن میں کھجوریں بھگو رکھی تھیں، (وہ نبیذ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پلایا تھا)۔
Musnad Ahmad, Hadith(7034)