۔ (۷۰۴۴)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ: شَرُّ الطَّعَامِ طَعَامُ الْوَلِیْمَۃِیُدْعَی الْغَنِیُّ وَیُتْرَکُ الْمِسْکِیْنُ( وَفِیْ لَفْظٍ: یُدْعٰی إِلَیْہَا الْأَغْنِیَائُ وَیُتْرَکُ الْمَسَاکِیْنُ) وَھِیَ حَقٌّ، وَمَنْ تَرَکَہَا فَقَدْ عَصٰی، وَکَانَ مَعْمَرٌ رُبَّمَا قَالَ: وَمَنْ لَمْ یُجِبِ الدَّعْوَۃَ فَقَدْ عَصَی اللّٰہَ وَرَسُوْلَہُ۔ (مسند احمد: ۷۶۱۳)
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: ولیمے کا کھانا بدترین کھانا ہے، جس میں مالداروں کو بلایا جاتا ہے اور مسکینوں کو چھوڑ دیا جاتا ہے، جبکہ یہ دعوت حق ہے، جس نے اس کو چھوڑا اس نے نافرمانی کی، معمر راوی کے الفاظ یہ تھے: جس نے دعوت قبول نہ کی، اس نے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نافرمانی کی۔
Musnad Ahmad, Hadith(7044)