۔ (۷۰۴۸)۔ حَدَّثَنَا عَبْدُالصَّمَدِ ثَنَا ھَمَّامٌ ثَنَا قَتَادَۃُ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عُثْمَانَ الثَّقَفِیِّ عَنْ رَجُلٍ أَعْوَرَ مِنْ ثَقِیْفٍ، قَالَ قَتَادَۃُ: وَکَانَ یُقَالُ لَہُ: مَعْرُوْفٌ، اِنْ لَمْ یَکُنْ اِسْمُہُ زُھَیْرُ بْنُ عُثْمَانَ فَـلَا أَدْرِیْ مَا اسْمُہُ، أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((وَلِیْمَۃُ أَوَّلِ یَوْمٍ حَقٌّ وَالثَّانِی مَعْرُوْفٌ وَالْیَوْمِ الثَّالِثِ سُمْعَۃٌ وَرِیَائٌ۔)) (مسند احمد: ۲۰۵۹۱)
۔ بنو ثقیف کا ایک کانا آدمی تھا، امام قتادہ کہتے ہیں: اس کو معروف کہا جاتا ہے اور اگر اس کا نام زہیر بن عثمان نہیں تھا تو میں نہیں جانتا کہ پھر اس کا نام کیا تھا، بہرحال اس آدمی سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: پہلے دن کاولیمہ حق ہے، دوسرے دن کا معروف رواج ہے اور تیسرے دن کا ولیمہ شہرت اور نمود ونمائش ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(7048)