۔ (۷۰۵۰)۔ عَنْ عُمَرَ رضی اللہ عنہ أَنَّہ، قَالَ: یَا أَیُّہَا النَّاسُ إِنِّیْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ: ((مَنْ کَانَ یُؤْمِنُ بِااللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْآخِرِ فَـلَا یَقْعُدَنَّ عَلٰی مَائِدَۃٍیُدَارُ عَلَیْہَا بِالْخَمْرِ، وَمَنْ کَانَ یُؤْمِنُ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْآخِرِ فَـلَا یَدْخُلِ الْحَمَّامَ اِلَّا بِاِزَارٍ، وَمَنْ کَانَتْ تُؤْمِنُ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْاٰخِرِ فَـلَا تَدْخُلِ الْحَمَّامَ۔))(مسند احمد: ۱۲۵)
۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انھوں نے کہا: لوگو! میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا: جوشخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو، وہ اس دستر خوان پر ہر گز نہ بیٹھے جس پر شراب کے جام کی گردش ہو، جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو، وہ تہبند کے بغیر حمام میں داخل نہ ہو اور جو خاتون اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہو، وہ سرے سے حمام میں داخل نہ ہو۔
Musnad Ahmad, Hadith(7050)