۔ (۷۰۵۹، ۷۰۶۰)۔ عَنْ عَمْرِو بْنِ یَحْیَی الْمَازِنِیِّ عَنْ جَدِّہِ اَبِیْ حَسَنٍ الْمَازنِیِّ اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَکْرَہُ نِکَاحَ السِّرِّ حَتّٰییُضْرَبَ بِدُفٍّ، وَیُقَالُ: ((أَتَیْنَاکُمْ أَتَیْنَاکُمْ فَحَیُّوْنَا نُحَیِّیْکُمْ۔)) (مسند احمد: ۱۶۸۳۲)
۔ سیدنا ابو الحسن مازنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوشیدہ نکاح کو ناپسند کرتے تھے، آپ چاہتے تھے کہ دف بجائی جائے اور یہ کہاجائے: ہم تمہارے پاس آئے،ہم تمہارے پاس آئے، تم ہمیں سلام کہو، ہم تمہیں سلام کہتے ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(7059)