۔ (۷۰۸۳)۔ وَعَنْہُ اَیْضًا قَالَ: جَائَ رَجُلٌ اِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ: اِنَّ لِیْ جَارِیَۃً وَھِیَ خَادِمُنَا وَسَانِیَتُنَا أَطُوْفُ عَلَیْہَا وَأَنَا اَکْرَہُ اَنْ تَحْمِلَ، قَالَ: ((اعْزِلْ عَنْہَا اِنْ شِئْتَ فِاِنَّہُ سَیَأْتِیْہَا مَا قُدِّرَ لَھَا۔))، قَالَ: فَلَبِثَ الرَّجُلُ ثُمَّ أَتَاہُ فَقَالَ: اِنَّ الْجَارِیَۃَ قَدْحَمَلَتْ، فَقَالَ: ((قَدْ أَخْبَرْتُکَ أَنَّہ سَیَأْتِیْہَا مَا قُدِّرَلَھَا۔)) (مسند احمد: ۱۴۳۹۸)
۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور کہا : میری ایک لونڈی ہے، وہ ہماری خادمہ بھی ہے اور پانی بھی لاتی ہے، میں اس سے ہم بستری تو کرتا ہوں، مگر میں اس کاحاملہ ہونا ناپسند کرتا ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر تو اس سے عزل کرنا چاہتا ہے تو کرلے، مگر جو اس کے مقدر میں ہے، وہ آکر رہے گا۔ وہ آدمی کچھ عرصہ کے بعد آیا اور اس نے کہا: وہ لونڈی تو حاملہ ہو گئی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نے تجھے کہہ دیا تھا کہ جو اس کے مقدر میں ہے، وہ آ کر رہے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(7083)