Blog
Books



۔ (۷۰۸۴)۔ عَنْ اَبِیْ سَعِیْدِ نِ الْخُدْرِیِّ قَالَ: اَصَبْنَا سَبْیًا فِیْیَوْمِ حُنَیْنٍ فَکُنَّا نَلْتَمِسُ فِدَائَھُنَّ، فَسَاَلْنَا رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَنِ الْعَزْلِ فَقَالَ: ((اصْنَعُوْا مَا بَدَا لَکُمْ، فَمَا قَضَی اللّٰہُ فَہُوَ کَائِنٌ فَلَیْسَ مِنْ کُلِّ الْمَائِ یَکُوْنُ الْوَلَدُ۔)) (مسند احمد: ۱۱۴۵۸)
۔ سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم نے حنین کے دن لونڈیاں حاصل کیں، ہم ان کے عوض مال چاہتے تھے، اس لیے ہم نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے عزل کے بارے میں سوال کیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب تک مناسب سمجھو کر لو، لیکن اللہ تعالی نے جو فیصلہ کر دیا ہے، وہ ہو کررہے گا، سارے مادۂ منویہ سے تو اولاد نہیں ہوتی، (وہ تو ایک قطرے سے ہو جاتی ہے)۔
Musnad Ahmad, Hadith(7084)
Background
Arabic

Urdu

English