۔ (۷۰۸۷)۔ عَنْ اَسْمَائَ بِنْتِ یَزِیْدَ بنِ سَکَنٍ الْاَنْصَارِیَّۃِ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ: ((لَا تَقْتُلُوْا أَوْلَادَکُمْ سِرًّا، فَاِنَّ الْغِیْلَیُدْرِکُ الْفَارِسَ فَیُدَعْثِرُہُ مِنْ فَوْقِ رَأْسِہِ۔))، قَالَ عَلِیٌّ: أَسْمَائُ بِنْتُ یَزِیْدَ الْاَنْصَارِیَّۃُ قَالَتْ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، فَذَکَرَ مِثْلَہ۔ (مسند احمد: ۲۸۱۴۲)
۔ سیدہ اسماء بنت یزید انصاریہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اپنی اولاد کو خفیہ طور پر قتل نہ کرو، بے شک غیلہ شہسوار پر اثر انداز ہوتا ہے اور اسے سر کے بل گرا دیتا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(7087)